Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونیوں کو سبق سکھانا امت کا فرض ہے: اخوان المسلمون

palestine_foundation_pakistan_dr-mohammed-badie28099e-the-leader-of-the-muslim-brotherhood-in-egypt

اخوان المسلمون کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع نے کہا ہے کہ اسرائیل اور مصر کے درمیان طے پانے والے کیمپ ڈیوڈ معاہدہ کی شرائط پرعمل درآمد نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی یہ معاہدہ خطے میں قیام امن کا باعث بنا، اسرائیل نے اس معاہدے کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے اور مسلسل استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، لہٰذا اس معاہدے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

جمعہ کے روز قاہرہ میں اخوان کے دفتر سے مرشد عام کی جانب سے جاری ہفتہ وار بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونیوں کا مقابلہ ان کے ساتھ ان کی زبان میں بات کر کے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹ کر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدہ نہ تو فلسطین میں قیام امن کا باعث بن سکا اور نہ ہی اسے خطے کے مسائل حل ہوئے۔، لہذا اس معاہدے کی شرائط پر نظرثانی کے بجائے اسے مکمل طور پر کالعدم قرار دینےکی ضرورت ہے۔

“اسلام میں امن کی ذمہ داری” کے عنوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کا مقابلہ، اپنےحقوق کے لیے کوششیں، دین اور وطن کے لیے مال وجان کی قربانی دینا، وطن کی آزادی اور کمزوروں کی مدد کرنا اور دشمن کی چالوں کا مقابلہ کرنا نہ تو دہشت گردی ہے اور ہی کسی کے خلاف اعلان جنگ، بلکہ یہ ہر آزاد شہری کا حق ہے اور دنیا کےتمام ادارے یہ حق تسلیم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر بدیع نے کہا کہ مظلوموں کی مدد امت پر فرض ہے، فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ظالم اور دشمن صہونیوں کو سبق سکھانا بھی امت مسلمہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط ہوئے 31 برس گذر چکے ہیں، لیکن دشمن صہیونی اکتیس سال پہلے بھی عرب اور اسلامی ممالک کے خلاف سازشوں میں سرگرم تھے اور آج بھی سرگرم ہیں۔ دشمن ایک نئے میکینزم کے تحت فلسطین اقتصادی، معاشی، معاشرتی نظام کو تباہ کر رہا ہے، فلسطینیوں کے مکانات پر یہودیوں کے مکانات تعمیر ہو رہے ہیں اور بیت المقدس میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی جگہ یہویوں کی عبادت گاہیں تعمیر کی جا رہی ہیں، یہ تمام سازشیں کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے مکروہ نتائج ہیں۔

اخوان المسلمون کے سربراہ نے کہا کہ اسلام “امن” کا مذہب ہے جو اس کے نام ہی سے ظاہر ہے، تاہم ایسا کوئی بھی معاہدہ امن قائم نہیں کر سکتا جس میں ایک قوم کو بیڑیوں جکڑ کر اور اس پر ظالمانہ شرائط مسلط کر کے جھکنے پر مبجور کیا جائے

انہوں نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدے نے اسرائیل کو فلسطین میں مظالم کے تسلسل کا موقع فراہم کیا ہے، لہذا عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ کیے گئے اس ظالمانہ معاہدے کی فوری طور پر منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے فلسطین میں مسلح تحریک آزادی کی کھلی حمایت کا اعلان کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan