صدرمملکت آصف علی زرداری کی فلسطینی صدر کو آزاداورخودمختار فلسطینی ریاستی کے قیام کیلئے بھرپورحمایت کی یقین دہانی،پاکستان دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطین ، اسرائیل تنازعہ کے جلد تصفیہ کی حمایت کرتا ہے
صدر زرداری نے فلسطینی عوام کو القدس دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد اور خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام کے نصب العین کے حصول کیلئے اپنی دوٹوک اورغیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس بات کا اظہارصدرآصف علی زرداری نے جمعہ کی شام فلسطین کے صدر محمود عباس سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان یہودیوں کی بستوں کی تعمیرکا سخت مخالف ہے اور فلسطین کے مسئلے کے حل تک مشرق وسطی میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ صدر زرداری نے مشترق وسطی میں امن کے عمل میں پیدا شدہ ڈیڈ لاک پر تشویش کا اظہار کیا اور موقف اختیار کیا ہے کہ امن کے عمل میں ڈیڈ لاک نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب کررہاہے۔