Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شیخ حسن یوسف کا اپنے بیٹےسے بریت کا اعلان

letter-sheikh-hasan-yusuf-hamas-leader اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اسیر راہنما شیخ حسن یوسف نے اپنے مرتد بیٹے مصعب سے مکمل طور پربریت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اس کے کسی بھی اقدام کے وہ یا ان کا خاندان ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ اسرائیلی جیل میں قید شیخ حسن یوسف پیرکے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دین کی فہم و فراست اور عقیدہ و ایمان کے مطابق ان کا بیٹا جس کا نام مصعب ہے نے دین اسلام کا راستہ ترک کر کے کفر کا راستہ اختیار کیا ہے، لہٰذا آج کے بعد وہ (حسن یوسف) اللہ اور اس کے رسول کو گواہ بنا کر یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ اور ان کا پورا خاندان مصعب کے کسی غیر قانونی اقدام کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔ ایک ایسا شخص جو خدا اور رسول کا انکار کرے، اسلامی تعلیمات سے انحراف کرنے اور فلسطینی عوام اور مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچانے اور اسلام دشمنوں سے تعاون کرنے والوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور وہ اپنے بیٹے مصعب کے مرتد ہونے اور اسلام دشمنوں سے جا ملنے کے بعد اس سے وہ اعتبار سے بریت کا اعلان کرتے ہیں۔ اعلان بریت کے آخر میں انہوں نے تمام فلسطینی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے باقی خاندان کے ایمان اور اسلام پر ثابت قدم رہنے کے لیے دعا کریں۔ واضح رہے کہ شیخ حسن یوسف کا بیٹا کچھ عرصے سے مرتد ہو کر امریکا چلا گیا ہے، جہاں اس پر اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ساتھ تعلق کا بھی الزام عائد کیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan