Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شہید قاسم سلیمانی صیہونی عزائم کی راہ میں بڑی رکاوٹ تھے، عبداللہ گل

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک جوانان پاکستان کے چیئر میں عبداللہ حمید گل نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ویبنار”جناح اور فلسطین “میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے جب تاریخ لکھی جائے گی تو شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکے گا ،شہید قاسم سلیمانی  صیہون عزائم کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ اور فلسطینیوں  کی امید  تھے۔

انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ دنیا میں کوئی طاقت نہیں ہے جو پاکستان کو زیر کرسکے ، قائد کا یہ فرمان اس دور کیلئے تھا جب پاکستان کو بیرونی سرحدوں سے خطرہ تھا تاہم ہم آج دیکھ رہے کہ ملک کو آج اندرونی خطرات کا سامنا ہے ہے اور بعض عناصر قائد کے افکار کے خلاف صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے جواز تلاش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  پاکستان ، اسرائیل اور بھارت میں صرف پاکستان قائم رہے گا کیونکہ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر قیام میں آیا ہے تاہم  آج ہم پر شددی دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ہم صیہونی ریاست کو تسلیم کریں اور اس کیلئے معاشی دباؤ کا استعمال کیا جارہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan