کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک جوانان پاکستان کے چیئر میں عبداللہ حمید گل نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ویبنار”جناح اور فلسطین “میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے جب تاریخ لکھی جائے گی تو شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکے گا ،شہید قاسم سلیمانی صیہون عزائم کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ اور فلسطینیوں کی امید تھے۔
انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ دنیا میں کوئی طاقت نہیں ہے جو پاکستان کو زیر کرسکے ، قائد کا یہ فرمان اس دور کیلئے تھا جب پاکستان کو بیرونی سرحدوں سے خطرہ تھا تاہم ہم آج دیکھ رہے کہ ملک کو آج اندرونی خطرات کا سامنا ہے ہے اور بعض عناصر قائد کے افکار کے خلاف صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے جواز تلاش کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ، اسرائیل اور بھارت میں صرف پاکستان قائم رہے گا کیونکہ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر قیام میں آیا ہے تاہم آج ہم پر شددی دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ہم صیہونی ریاست کو تسلیم کریں اور اس کیلئے معاشی دباؤ کا استعمال کیا جارہا ہے۔