Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شکست اسرائیل کا مقدر، مستقبل فلسطینیوں کا ہے: مشعل

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے کبھی بھی سرنگوں نہیں ہوں گے اور نہ ہی اسرائیل فلسطینی عوام کو شکست دے سکتا ہے، اسرائیل خود زوال پذیر ہے اور اس کاکوئی مسقبل نہیں بلکہ مستقبل فلسطینیوں کا ہے۔ اتوار کے روز تہران میں منعقدہ “یکجہتی فلسطین کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ جرات مندانہ اظہاریکجہتی کی تعریف کی اور کہا ایران کا طرز عمل عالم اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اسلامی دنیا کو دشمن کے سامنے ڈٹ جانےکے لیے تہران کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔ خالد مشعل نے کہا کہ تمام اسلامی اورعرب ممالک کا دشمن ایک ہے، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کو اپنی کوششوں کو بھی یکجا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر جہاد اسلامی کے راہنما عبداللہ شلح نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی جہاد اور مزاحمت ہی سے ممکن ہے، تمام فلسطینی جماعتوں اور عالم عرب کو اس امر کا ادراک کرنا ہو گا کہ جہاد فلسطین کے لیے قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام طویل مدت سے آزادی کے لیے قربانیاں دیتے آئٓے ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ فلسطین کے چپے چپے کی آزادی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور جہادی تحریکوں کی پشتیبانی کرتے ہوئے ان کے کردار کو تسلیم کرنا ہو گا۔ عبداللہ شلح نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کے تمام تجربات ناکام رہے ہیں، کیونکہ اس سے فلسطینی عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ تمام فوائد اسرائیل نے سمیٹے ہیں۔ ایسے میں اسرائیل کو مزید فوائد فراہم کرنے کے بجائے فلسطینی عوام کے مفادات کے لیے کام کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan