Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شمعون پیریز نے عباس کو خفیہ مذاکرات کی دعوت دے دی

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-shimon-peres-israeli-president

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کو غیر اعلانیہ ’’خفیہ مذاکرات‘‘ کی دعوت دے دی، پیریز کا کہنا ہے کہ اعلانیہ مذاکرات میں کسی اتفاق رائے تک نہ پہنچنے کی صورت میں بھی مذاکرات کا دروازہ خفیہ طور پر کھلا رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ 20 ستمبر کو اسرائیل اور پی ایل او کے مابین شروع ہونے والے مذاکرات مغربی کنارے میں جاری یہودی آباد کاری کے معاملے پر تعطل کا شکار ہیں۔ اسرائیل نے حال ہی میں اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنے کی شرط پر یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے تاہم فلسطینی صدر نے یہودی ریاست تسلیم کرنے کو فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی سے دستبرداری قرار دیا اور ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پیریز نے منگل کے روز فن لینڈ کے ہم منصب تارجا ہالونن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’فلسطین کے ساتھ پردے کے پیچھے رہ کر بھی مذاکرات جاری رکھے جا سکتے اور کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے، اس کے لیے کسی اعلانیہ مذاکرات اور پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی ضمن میں پیریز نے دعوی کیا کے اسرائیلی پارلیمان کے اکثر اراکین دونوں قوموں کے لیے ریاست کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں اور پی ایل او اور اسرائیل کے مابین اس ضمن میں کسی بھی اتفاق کی حمایت کرینگے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan