Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شمالی غزہ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-workers1

غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقوں میں یومیہ بنیادوں پر فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو رہے ہیں، ایسے ہی ایک واقعہ بیت حانون کراسنگ کے علاقے میں پیش آیا جس میں دو فلسطینی مزدور زخمی ہوگئے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے پچھلے آٹھ ماہ میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی شمالی کراسنگ بیت حانون کے علاقے میں دو فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے سرحدی علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ آئے روز کا معمول بن گیا ہے اور پچھلے آٹھ میں 800 فلسطینی ان واقعات میں زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ پتھر اور بجری اٹھانے والے دو مزدور اپنے کام میں مصروف تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔ چار سال سے اسرائیل محاصرے میں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والے پندرہ لاکھ بے سرو سامان اہل غزہ یومیہ بنیادوں پر مشرقی سرحدوں پر اسرائیلی بری فوج جبکہ مغربی ساحل پر صہیونی بحریہ کی فائرنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت میں اضافے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مارچ 2010 سے سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 90 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan