Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی بیت المقدس میں قلندیا چوکی سے 10 فلسطینی گرفتار

آج ہفتے کی صبح قابض اسرائیل فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ فوجی چوکی سے کم از کم 10 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ نوجوان مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کر کے واپس جا رہے تھے۔

مزید برآں آج ہفتے کو علی الصبح آباد کاروں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی ہو گئے جو کہ 48 سرزمین کے شہر ناصرہ سے نمازیوں کو لے جانے والی ایک بس پرحملے کا باعث زخمی ہوئے۔بس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مقبوضہ شہر القدس میں فرانسیسی پہاڑی کے قریب سے گزر رہی تھی۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق آباد کاروں کے ایک گروپ نے بس پر پتھر اور خالی بوتلیں پھینکیں جس سے بس کے شیشے ٹوٹنے اور بس کو شدید نقصان پہنچنے کے علاوہ اس کے متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے۔

کل جمعہ کو سوا دو لاکھ فلسطینیوں  نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی اور بعد ازاں مسجد اقصیٰ میں عشا اور تراویح کی نمازوں میں شرکت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan