آج ہفتے کی صبح قابض اسرائیل فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ فوجی چوکی سے کم از کم 10 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ نوجوان مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کر کے واپس جا رہے تھے۔
مزید برآں آج ہفتے کو علی الصبح آباد کاروں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی ہو گئے جو کہ 48 سرزمین کے شہر ناصرہ سے نمازیوں کو لے جانے والی ایک بس پرحملے کا باعث زخمی ہوئے۔بس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مقبوضہ شہر القدس میں فرانسیسی پہاڑی کے قریب سے گزر رہی تھی۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق آباد کاروں کے ایک گروپ نے بس پر پتھر اور خالی بوتلیں پھینکیں جس سے بس کے شیشے ٹوٹنے اور بس کو شدید نقصان پہنچنے کے علاوہ اس کے متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے۔
کل جمعہ کو سوا دو لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی اور بعد ازاں مسجد اقصیٰ میں عشا اور تراویح کی نمازوں میں شرکت کی۔