Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

’شبیبہ التلال‘ ملیشیا کی معاونت میں اسرائیلی حکومت ملوث ہونے کا انکشاف

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی وزارتِ آبادکاری کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری دستاویز سے انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے انتہا پسند یہودی آباد کار ملیشیا ’شبیبہ التلال‘   کو براہ راست مالی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے تحت اس ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ہر یہودی آباد کار کو روزانہ 50 شیکل دیے جائیں گے، جس کا مقصد وقتاً فوقتاً تقسیم کیے جانے والے خریداری کوپن کے ذریعے ان کے کھانے اور کپڑوں کے اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ یہ امداد ایک ایسے وقت میں دی جا رہی ہے جب یہ ملیشیا فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا طویل ریکارڈ رکھتی ہے۔

قابض حکام نے اس منصوبے کے لیے تقریباً 55 لاکھ شیکل کا ابتدائی بجٹ مختص کیا ہے، جس پر عمل درآمد رواں جون سنہ2026ء کے آغاز سے کیا جا چکا ہے اور یہ موجودہ سال کے آخر تک جاری رہے گا۔

یہ رقوم مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے قائم کی گئی یہودی بستیوں اور غیر قانونی کھیتوں کی علاقائی کونسلوں کے ذریعے منتقل کی جاتی ہیں، جس سے ان گروہوں کی کارروائیوں کو سرکاری سرپرستی حاصل ہو جاتی ہے۔

یہ مالیاتی منصوبہ تقریباً 657 یہودی آباد کاروں کو ہدف بناتا ہے جو تزویراتی اور حساس علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 255 عناصر رام اللہ کے نواح میں، 129 نابلس کے علاقے میں، اور 120 شمالی وادی اردن میں موجود ہیں۔

اس فہرست میں الخلیل کے پہاڑی سلسلے میں 99 عناصر اور بیت لحم کے جنوب میں 84 دیگر عناصر بھی شامل ہیں، جو فلسطینی بستیوں کے قلب میں حکومت کی حمایت یافتہ ان غنڈہ گرد ٹولیوں کے وسیع پھیلاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بجٹ ۱۲ کروڑ شیکل کے ایک بڑے سرکاری منصوبے کا حصہ ہے، جس پر قابض حکومت کی وزارتِ آبادکاری، وزارتِ تعلیم اور وزارتِ سکیورٹی مشترکہ طور پر عمل کر رہی ہیں۔

ان بھاری بجٹس کا مقصد ملیشیا کے ارکان کو ایسے پروگراموں میں ضم کرنا ہے جو انہیں فوج میں بھرتی ہونے کی ترغیب دیں، تاکہ ان کی موجودگی کو قانونی حیثیت دی جا سکے اور انہیں تعلیمی اور تربیتی ناموں کے تحت سرکاری عسکری نظام سے جوڑا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan