Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شام نے اسرائیل کا گولان سے انخلاء کے لیے ریفرنڈم کا اعلان مسترد کر دیا

palestine_foundation_pakistan_golan-heights-general-view-of-the-israeli-occupied-golan-heights

شام نے اسرائیلی کنیسٹ کے منگل کو منظور کردہ اس بل کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل شام کی گولان پہاڑیوں اور مشرقی بیت المقدس سے انخلاء سے قبل ریفرنڈم کرائے گا. دمشق کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر ناجائز طور پر قبضہ جما رکھا ہے. اسرائیل اپنے قبضے کو جواز فراہم کرنے کے لیے ریفرنڈم کا سہارا لینا چاہتا ہے جو ان مقبوضہ علاقوں سے متعلق عالمی قوانین اور بین الاقوامی ادارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز دمشق میں شامی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی کنیسٹ کے انخلاء سےمتعلق بل کی منظوری کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا .
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیاں عرب علاقے ہیں جن پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے. اسرائیل کو ریفرنڈم کے بغیر ہی ان تمام مقبوضہ علاقوں کو خالی کرتے ہوئے خود کو سنہ 1967ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جانا ہو گا.
واضح رہے کہ لیکوڈ پارٹی کے رکن پارلیمان یاریو لیوین کی جانب سے پیش کردہ اس بل کے مطابق گولان اور القدس کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی انخلاء کے کسی بھی فیصلے کے لیے پہلے پارلیمان کے ساٹھ اراکین کی تائید ضروری ہے جس کے بعد عوامی ریفرنڈم کے ذریعے اس کی تائید لینا بھی ضروری ہو گا۔ تاہم اگر پارلیمان کی دو تہائی اکثریت، جو 80 ارکان بنتی ہے، اگر ان علاقوں سے اسرائیلی انخلاء کی منظوری دے دیتی ہے تو عوامی ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan