Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکٹری جنرل کی شرکت

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی اور سماجی افراد سمیت اہل کراچی نے بھر پور شرکت کی۔

الحاق پاکستان مرحوم کا پختہ موقف تھا، آزاد کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیر بھی جہاد سے ہی حاصل ہو گا، حافظ نعیم الرحمن کا خطاب

تحریک آزادی کے سرخیل، بے باک اور نڈر قائد اہل کشمیر سمیت پوری قوم کے دلوں کی دھڑکن سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ جمعرات کو نیو ایم اے جناح روڈ پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں ادا کی گی، نماز جنازہ میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ اہل کراچی نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے عظیم قائد سید علی گیلانی کی لازوال قربانیوں، بھارت کے خلاف زبردست مزاحمت اور جہد مسلسل کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا، ان کی مغفرت و درجات کی بلندی کی دعا کی اور تحریک آزادی کشمیر سے بھر پور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan