Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سویڈن کے شہریوں کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی قافلہ کل روانہ ہو گا

gaza-ship سویڈن سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے مندوبین نے معروف سماجی رہنما پروفیسر ماٹیاس کارڈیل نے شہریوں کے تعاون سے ایک امدادی قافلے کا اعلان کیا ہے جسے کل بدھ کو غزہ روانہ کیا جائے گا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بحری جہاز میں امدادی سامان مقامی شہریوں اور اسکنڈنیویائی ریاستوں کے باشندوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جسے مختلف بندگارہوں کے قریب سے گذار کرکے بحر متوسط کے راستے غزہ پہنچایا جائے گا۔ گذشتہ روز سویڈن کے شہراسٹاک ہوم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کارڈیل نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے امدادی قافلے سے فلسطینی شہریوں اور بالخصوص غزہ کے مفلوک الحال عوام کے مسائل ختم نہیں ہوں گے تاہم وہ دنیا اور اسرائیل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ غزہ میں معاشی ناکہ بندی کے باعث پیدا ہونے والے مشکل حالات سے غافل نہیں، اور انہیں فلسطینی شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ امدادی جہاز میں اشیائے خوردونوش اور کپڑوں سمیت، الیکٹریشن سامان، پلمرنگ کا سامان اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا شامل کی گئی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے امدادی قافلے میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے جس میں شہریوں کی سہولت کے لیے امدادی قافلے میں سامان فراہم کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات درج ہیں۔ واضح رہے سویڈش سماجی راہنما مسٹرکارڈیل کا غزہ کے لیے یورپی امدادی مہم کے رکن ہیں اور وہ اس سے قبل بھی غزہ کے لیے امدادی قافلوں میں شریک رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan