Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سویطی کے قتل کا ذمہ دار نام نہاد سیکیورٹی تعاون ہے: حماس

palestine_foundation_pakistan_hamas-logo4

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فتح اور اسرائیل کے مابین نام نہاد سیکیورٹی تعاون کو القسام بریگیڈ کے شہید علی سویطی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا. دشمن اسرائیل آٹھ سال تک ان کے تعاقب میں لگا رہا مگر انہوں نے آخری لمحے تک دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں پھینکے حتی کے ان کا گھر منہدم کر دیا گیا اور انہیں بڑی بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں حماس نے کہا کہ القسام کے رہنما شہید علی سیوطی کا قتل بھی ان صہیونی مظالم کے تسلسل کی ایک کڑی ہے جس میں اس نے ہر جگہ فلسطینیوں کو قتل، ہجرت، قید وبند، تشدد، محاصرے اور تذلیل و رسوائی کا نشانہ بنایا ہے۔

حماس کا کہنا تھا نام نہاد سیکیورٹی تعاون کے سائے تلے دشمن کی ظالمانہ کارروائیوں میں حالیہ اضافہ بالواسطہ اور خفیہ مذاکرات کی آڑ میں فلسطینی تحریک مزاحمت کو کچلنے یا فلسطینی مصالحت کے اپنے منصوبے کو جواز عطا کرنے کے لیے دشمن کی حد درجہ رغبت کو ظاہر کرتا ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے سفاکانہ جرائم کی مہم عباس ملیشیا کے تعاون سے جاری رکھے ہوئے ہے اس مہم میں اب تک حماس کے تیس سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیل اپنے معاونین کے ساتھ مل کر فلسطین کی جراتمندانہ مزاحمت کو کچلنے کے لیے اپنے حملوں میں کس قدر تیزی سے اضافہ کر چکا ہے۔

حماس نے کہا ’’ فلسطینی نوجوانوں اور مزاحمتی تحریک کے مجاہدین کے خلاف کیے جانے والے اسرائیلی مجرمانہ کارروائیوں سے مغربی کنارے میں صہیونی دشمن کے ساتھ ’’فتح‘‘ کے سیکیورٹی تعاون کا پول کھل جاتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ اگر نام نہاد سیکیورٹی تعاون نہ ہوتا تو دشمن کبھی ہمارے لوگوں تک نہ پہنچ پاتا اور نہ وہ ان کے خلاف کسی قسم کے جرائم کا مرتکب ہوتا۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل فتح کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر جتنے چاہے ظلم کر لے حماس اپنی مزاحتمی تحریک ترک نہیں کرے گی، حماس تن تنہا دشمن کو لگام ڈالنے اور فلسطین کی سرزمین پر اس کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کے لیے کافی ہے۔

اس موقع پر حماس نے شہید علی سویطی کی روح کو مبارکباد دی اور ان کے اہل خانہ ان کے عزیز واقارب اور ساری قوم کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ پیر کے روز علی الصبح اسرائیلی فوج نے 45 سالہ علی سیوطی کو الخلیل شہر کے جنوبی علاقے بیت عوا میں ان کے مکان کا محاصرہ کر کے شہید کر دیا تھا، ان کی شہادت پر حماس کے القسام بریگیڈ نے اپنے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویطی سات سال سے اسرائیلی فوج کو مطلوب تھے۔ اس موقع پر القسام بریگیڈ نے شہید کے نقش قدم پرجہاد اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan