Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں کے حق واپسی کے عنوان پر سیمینار

 کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز تسلط اور اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف امن واک برائے یکجہتی فلسطین کا انعقاد سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر سے کراچی پریس کلب تک کیا گیا، اس سے قبل اسکاؤٹس

rally1

 کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز تسلط اور اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف امن واک برائے یکجہتی فلسطین کا انعقاد سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر سے کراچی پریس کلب تک کیا گیا، اس سے قبل اسکاؤٹس

ہیڈ کوارٹر میں فلسطینیوں کے حق واپسی کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید اختر میر، سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ایمیٹی انٹر نیشنل کے سربراہ اور یونیورسٹی اسکاؤٹس کے کمشنر محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، پائیلر کے سربراہ کرامت علی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت طارق شاداب اور خاکسار تحریک کے سربراہ حکیم نصر عسکری ، سوہنی دھرتی اسکاؤٹس کے لیڈر جاوید علی، اسکاؤٹ ٹرینر منظر علی، علی رضا و دیگر نے خطاب کیا، امن واک اور سیمینار میں کراچی اوپن ڈسٹرکٹ ، کے ایم سی ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ ، ناصران اسکاؤٹس، وحدت اسکاؤٹس، سوہنی دھرتی اسکاؤٹس، جعفر طیار اسکاؤٹس، ایمز اسکاؤٹس، الہاشم اسکاؤٹس، المصطفیٰ اسکاؤٹس، پاک حیدری اسکاؤٹس، پاک غازی اسکاؤٹس، حسینی اسکاؤٹس، السجاد اسکاؤٹس اور پاک قاسمی اسکاؤٹس سمیت سانوسا اسکاؤٹس اور دیگر نے شرکت کی۔اسکاؤٹس امن واک میں ناصران اسکاؤٹس گروپ کی گرلز گائیڈ نے منفرد انداز میں بینڈ کا مظاہرہ بھی پیش کیا جبکہ بینڈ پر امن کے ترانے بجائے جانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ او رملی نغموں کی دھن بجائی گئی، اس موقع پر امن واک میں شریک معصوم بچوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر مبنی نعرے آویزاں تھے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف نعرے آویزاں تھے ، اسکاؤٹس نوجوانوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے کے نعرے آویزاں تھے۔

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن او ر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام امن واک اور فلسطینیوں کے حق واپسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی غاصبانی تسلط اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اسرائیل نہ صرف فلسطین اور غرب ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ عالم انسانیت کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے، رہنماؤں نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانیو الے اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوا م متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے فلسطین کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ، رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ حکومت مسئلہ فلسطین کے حوالے سے شعو ر اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے سرکاری سطح پر 15مئی یون نکبہ کو یوم یکجہتی فلسطین قرار دے اور غاصب صیہونی ریاس اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ سنہ1948ء میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام میں برطانیہ اور امریکہ سمیت فرانس اور یورپی ممالک نے منفی کردار ادا کرتے ہوئے انبیاء ؑ کی سر زمین پر اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کا وجود عمل میں لا کر پوری دنیا کے امن کو تباہ و برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کی تھی جس کے نتائج آج پوری دنیا میں بالخصوص غرب ایشیاء کے ممالک لبنان، شام، اردن، مصر، لیبیا، عراق، افغانستان اور پاکستان میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹس ایک عالمی تحریک ہے اور امن کے سفیر ہیں اور آج امن کے سفیروں نے جمع ہو کر یہ واضح کر دیا ہے کہ دنیا کا امن تباہ و برباد کرنے میں صیہونی ہاتھ کارفرما ہے۔
رہنماؤں نے مقتدر قوتو ں سے مطالبہ کیا کہ وہ یوم نکبہ کے موقع پر فلسطینیوں کے حق واپسی کے حوالے سے ہر سطح پر اور پر فورم پر آواز بلند کریں اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ یوم نکبہ کے موقع پر فلسطین کے حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب دئیے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ان کے وطن واپسی کے حق سے محروم نہیں کر سکتی تاہم پاکستان کے عوام اور نوجوان فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئے ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔

rally11

rally40

rally7

rally6

rally3

rally10

rally8

rally9

rally14

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan