Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

سلواد اور دیر جریر کی فلسطینی زمینوں پر یہودی آبادکاروں کی نئی چوکی قائم

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبوں سلواد اور دیر جریر کی زمینوں پر جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں نے نئی نوآبادیاتی چوکی قائم کر دی ہے، جو بستیوں کو پھیلانے اور مزید فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی براہ راست حفاظت میں دیر جریر گاؤں کے دروازے کے قریب ایک خیمہ نصب کیا اور نئی چوکی قائم کرنے کا آغاز کیا، جبکہ قابض فوج نے اس علاقے میں ان کی سرگرمیوں کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا۔

ذرائع نے اشارہ کیا کہ یہ نئی چوکی دیر جریر کے داخلی دروازے کے قریب واقع ہے، جس سے مقامی باشندوں میں یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ چوکی پھیل کر شہریوں کی مزید زمینوں پر قابض ہو جائے گی۔

دوسری طرف بلدیہ سلواد نے کہا ہے کہ یہ نئی چوکی پانچویں ایسی نوآبادیاتی چوکی ہے جسے یہودی آباد کاروں نے قصبے کی زمینوں پر قائم کیا ہے، جو اس علاقے میں نوآبادیاتی سرگرمیوں میں خطرناک اضافے اور اس کے نتیجے میں زرعی زمینوں اور شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی پر آنے والے خطرات کی غمازی کرتی ہے۔

رام اللہ کا مشرقی علاقہ نوآبادیاتی چوکیوں کاقیام اور یہودی آباد کاروں کی جارحیت میں مسلسل اضافے کی لپیٹ میں ہے، یہ سب کچھ قابض فوج کے تحفظ میں ہو رہا ہے، جبکہ فلسطینیوں میں یہ شدید خوف پایا جاتا ہے کہ ان چوکیوں کو مستقل نوآبادیاتی مراکز میں تبدیل کر کے اراضی کے وسیع رقبوں پر تسلط جما لیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan