Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلام فیاض کی حکومت مساجد کے خلاف اعلان جنگ پر اتر آئی

palestine_foundation_pakistan_salam-fayyad-the-head-of-the-unconstitutional-pa-government-in-ramallah13

تازہ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں سلام فیاض کی سربراہی میں قائم “فتح” کی غیرآئینی حکومت مساجد کے خلاف جنگ پر اترآئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلام فیاض کے وزیراوقاف محمد الھباش نے مغربی کنارے میںمساجد کی تعمیر روکنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے نئی مساجد کی تعمیر روکنے اور موجود مساجد کی تعداد کو سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رام اللہ میں محکمہ اوقاف کےحکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد الھباش نے ہدایت کی کہ مغربی کنارے میں خیراتی اداروں اور مساجد کی تعمیر کے لیے سرگرم رضاکارانہ اداروں کو”نکیل” ڈالی جائے ، نئی مساجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور مساجد کی تعمیر اور قیام کے لیے ایسی کڑی شرائط رکھی جائیں تاکہ مساجد کا نیٹ ورک پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں جن مساجد کی تعمیر کے لیے اوقاف نے اجازت دی ہے، ان کی تعمیر کے لیے فنڈز بھی فراہم کیے گئے ہیں تاہم مغربی کنارے کی تمام نئی اور پرانی مساجد کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ اس کا امام، موذن، خادم اور خطیب اوقاف کی مرضی کے مطابق رکھے جائیں گے۔

الھباش نے ہدایت کی کی مغربی کنارے کے تمام شہروں، ٹاؤنز اور یونین کونسلوں کے ذمہ داران مساجد کی تعداد کو کم سے کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں اس وقت کم از کم ایک ہزار مساجد موجود ہیں جہاں مستقل طور پر کوئی امام نہیں رکھا گیا جبکہ سلام فیاض کی حکومت ان مساجد کو ویران کرنے اور انہیں ختم کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ مساجد کے ساتھ انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سلام فیاض کی حکومت نے نہ صرف کئی مساجد اور ان سے ملحقہ مدارس کو بند کر دیا ہے بلکہ بڑی تعداد میں مساجد سے وابستہ ملازمین کی تنخواہیں بھی روک رکھی ہیں۔

ذرائع کےمطابق مغربی کنارے میں محکمہ اوقاف کے پاس وقف املاک اور مساجد کے لیے وقف شدہ اراضی کی بڑی مقدار موجود ہے جس کی مالیت اربوں ڈالر تک پہنچتی ہے تاہم حکومت دانستہ طور پر مساجد کے لیے وقف املاک کو خفیہ رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے مغربی کنارے کی یونین کونسلوں کو فراہم کردہ بجٹ میں مساجد کا بجٹ ختم کر دیا ہے جس کے باعث یونین کونسلز اور دیگرمقامی حکومتیں مساجد کی تعمیر کے سلسلے میں مخیر حضرات سے مالی معاونت کے حصول پر مجبور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan