Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سانحہ فریڈم فلوٹیلا، ملائشیا نے اقوام متحدہ کے ھنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا

palestine_foundation_pakistan_united-nations1

ملائشیا کی سربراہی میں عرب اور اسلامی دنیا کے متعدد ممالک غزہ کے لیے امدادی سامان لیکر جانے والے ’’ فریڈم فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 09 افراد کی شہادت کے سانحے پر اقوام متحدہ سے ھنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے معروف اخبار ’’ ھارٹز‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے جاری ھنگامی اجلاسوں کے فیصلوں اور مختلف تجاویز سے کوئی فوری نتائج تو پیدا ہونے کی امید نہیں ’’ تاہم اس سب کے باوجود امید کی جا رہی ہے کہ ان ممالک کے ترجمانوں کو اس سانحے کے خلاف اجلاس بلانے کی اجازت مل جائے گی جس کی وجہ سے بحث کا رخ اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر مبنی حکمت عملی کی طرف ہو جائے گا اور اس سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر عالمی دباؤ میں دوچند اضافہ ہو جائے گا‘‘ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کو سانحہ فریڈم فلوٹیلا پر خصوصی اجلاس بلانے کی ترغیب دینے والے ممالک کی قیادت ملائشیا کر رہا ہے۔ اس سے قبل ایران اور شام بھی قافلہ حریت پر صہیونی بربریت کے منفی نتائج کو عالمی ایجنڈے پر لانے کی کوششیں کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل مخالف سمجھی جانے والی ملائشیا کی پارلیمان نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی ننگی جارحیت کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملائشیا کی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر وزیر اعظم ڈیٹوک سیری نجیب تن رزاق کا یہ بیان بھی شائع کیا گیا ہے ’’ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی حکومت کی بربریت نے ملائشیا اور سارے عالم کے انسانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں، اس سے قبل ہم ایسی کارروائیوں کے بارے میں صرف پڑھتے تھے یا ٹیلی ویژن پر ان کارروائیوں کا مشاہدہ کرتے تھے۔‘‘

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan