Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سال رواں مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں کے 96 مکانات گرا دیے گئے: رپورٹ

palestine_foundation_pakistan_demolition7

اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے القدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے 96 مکانات مسمار کرکے 130 خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کیا ہے۔ یہ تعداد پچھلے سال اسی عرصے میں گرائے جانے والے 56 کے مقابلے میں 40 زیادہ ہے۔ فلسطینی اراضی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ فولک کے مطابق یہ کارروائی سال کے آغاز سے تاحال کی گئی ہیں جن میں ایک سو پچھتر سے زائد فلسطینیوں، جن میں اکثریت بچوں کی ہے، کو علاقے سے بے دخل کر کے یہودی بستیوں کو توسیع دی گئی ہے۔ فولک نے اسرائیلی حکومت سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے اس سلسلے کو فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فولک نے بتایا کہ فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کا سب سے بڑا جواز بغیر اجازت تعمیر کو قرار دیا جا رہا ہے حالانکہ یہاں پر کسی فلسطینی کو گھر کی تعمیر کی اجازت ملنا جوئے شی لانے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدے دار نے کہا کہ اسرائیل کی اس مجرمانہ پالیسی سے ایک طرف بے گھر ہونے والے خاندانوں کی تکالیف میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب ان کارروائیوں سے اسرائیل کی فلسطینی علاقوں کو خود میں ضم کرنے کی پالیسی بھی آشکار ہو رہی ہے جو اسرائیل کی سیاسی منصوبہ بندی کا ہی ایک حصہ ہے۔ اپنے بیان میں فولک نے حال ہی میں مشرقی القدس کے علاقے بیت حنینا میں دو رہائشی گھروں کو گرانے کے عدالتی احکامات پر بھی گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کے لیے محض دو یوم دیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan