Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“ریڈکراس فلسطینی اسیران کے معاملے میں دانستہ غفلت کا مرتکب “

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinian-women-protester

فلسطین میں قومی اورسیاسی تنظیموں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم”ریڈ کراس” پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے مسائل کو دانستہ طور پر نظرانداز کر رہی ہے۔

منگل کے روز فلسطین کی قومی اور اسلامی تنظیموں کی کمیٹی برائے اسیران کے کوآرڈینیٹررفیق حمدونہ نے دھمکی دی کہ اگرریڈ کراس نے فلسطینی اسیران کے بارے میں جانب دارانہ پالیسی ترک نہ کی توفلسطین کی تمام تنظیمیں ریڈ کراس کا بائیکاٹ کریں گی۔

رفیق حمدونہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلسطین میں ریڈ کراس کے اعلیٰ حکام سے فلسطینی قیدیوں کے مسائل تفصیل سے ان کے سامنے رکھے تاہم ریڈ کراس کی جانب سے فراہم کردہ جواب ناقابل بیان حدتک مایوس کن ہے۔

انہوں نےالزام عائد کیا کہ ریڈ کراس دانستہ طور پر فلسطینی اسیران کے معاملے کی غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اگر انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تواس کے خلاف بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ کراس کی جانب سے فلسطینی اسیران کے حوالے سے اختیار کردہ خاموشی صہیونی مظالم کے لیے جانبداری کا واضح ثبوت ہے، جسے فلسطینی عوام مکمل طور پر مسترد کرتے۔

رفیق حمدونہ نے کہا کہ فلسطینی اسیران کے لیے قائم ان کمیٹی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لیے ہرسطح پرکوششیں جاری رکھے گی اور قیدیوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے مطالبات جاری رکھے جائین گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan