Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رکاوٹوں کے باوجود مفاہمتی کوششیں جاری رکھیں گے: دویک

dr-aziz-dwaik72 فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر دویک نے متنازعہ صدر محمود عباس سے کسی بھی نوعیت کے روابط کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مفاہمت کی کوششوں کی کامیابی کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں جاری ہیں۔ اتوار کے روز ایک اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے حصول کے لیے جاری کوششوں میں کوئی تعطل پیدا نہیں ہوا تاہم ان کوششوں کی رفتار میں کمی ضرور آئی ہے، ڈاکٹر دویک نے کہا کہ فلسطین کے اندر بعض دھڑے مفاہمت کے خواہاں نہیں یہی وجہ ہے ہے یہ عمل آگے نہیں بڑھ پایا، تاہم حماس کی کوشش ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مفاہمت کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔ عباس ملیشیا کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے سے متعلق موصول ہونے والی دھمکیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر دویک نے کہا کہ زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہمیں ویسے بھی زندگی سے کوئی پیار نہیں، ہم نے اپنی زندگیوں کا جنگ کے بدلے میں سودا کر رکھا ہے، عباس ملیشیا اگر انہیں شہید کرنا یا گرفتار کرنا چاہتی ہے، تو اسے کوئی نہیں روکے گا، تاہم ایسا کرنے کے بھیانک نتائج بھی اسے بھگتنا ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں فلسطینی اسپیکر نے کہا کہ فلسطین میں انتخابات کے انعقاد سےمتعلق تمام امور کوآئینی دائرہ کارکے اندر ہونا چاہیے، بعض لوگ مجھ پر قانون سے ناواقفیت کا الزام عائد کرتے ہیں، میں قانون کی پابندی کی بات کرتا ہوں اور وہ قانون شکنی کرنے پر تلے ہیں، اب وہ خود ہی بتائیں کہ آئین سے ناواقف وہ ہیں یا میں ہوں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan