روس نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے- روسی وزیر خارجہ سرگی لاخروف نے کہا کہ فلسطینی مفاہمت کے لیے مصری کوششوں کی روس حمایت کرتا ہے اور ماسکو حماس سے تعاون جاری رکھے گا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ کانفرنس سے خطاب میں کیا- انہوں نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے- غزہ کے شہریوں کا محصور رہ کر زندگی بسر کرنا ناممکن ہے- روسی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے یہودی آبادکاری روکنے کا بھی مطالبہ کیا-