پشاور (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے روزنامہ میدان ڈیجیٹل میڈیا پشاور کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں وہ ایڈووکیٹ غزنفر کاظمی اور سید اظہر علی شاہ کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے ایک خصوصی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کی میزبانی اظہر علی نے کی۔ پوڈکاسٹ میں ایران، فلسطین اور لبنان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
خطے میں جاری کشیدگی، انسانی بحرانوں اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، امن اور انصاف کی ضرورت پر اہم خیالات کا اظہار کیا گیا۔
