غزہ میں کراسنگ اور سرحدی امور کی کمیٹی نے مصری سرحد سے ملحق رفح کراسنگ کو دوبارہ کھلوانے کی اپنی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراسنگ کی بندش سے اہل غزہ بالخصوص مصر میں پھیلے فلسطینیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مصری حکام سے رابطے جاری ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بیان کے مطابق رفح کراست کھلوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ بیان میں غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے انسانی بحران کے شدید ہونے سے قبل کراسنگ کو کھولنے کے اپیل کی گئی بالخصوص فوری علاج کے لیے مریضوں کو بلارکاوٹ مصر جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ کمیٹی نے اہل غزہ سے رفح کراسنگ کے معاملے پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مطالبہ بھی کیا۔