Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

رام اللہ کے نواح میں آبادکاروں کی جارحیت، 5 فلسطینی زخمی

رام اللہ، (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وسطی مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں یبرود کے داخلی راستے کے قریب یہودی آبادکاروں کے پتھراؤ کے نتیجے میں جمعہ کی صبح پانچ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آبادکاروں کے ایک گروپ نے ’’یبرود پل‘‘ کے نام سے معروف داخلی راستے کے قریب فلسطینیوں کی گاڑی پر پتھراؤ کیا، جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں پانچوں فلسطینیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

یہ حملہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے ماحول میں پیش آیا ہے، جہاں فلسطینیوں، ان کی گاڑیوں، گھروں اور اراضی کو اسرائیلی فوجی چھاپوں کے ساتھ ساتھ آبادکاروں کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نوآبادیات اور دیوار مزاحمت کمیشن کے مطابق یہودی آبادکاروں نے اگست کے دوران 628 حملے کیے، جبکہ اسی ماہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں، ان کی اراضی اور املاک کے خلاف اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے مجموعی حملوں کی تعداد 2,030 رہی۔

ستمبر کے دوران بھی مغربی کنارے کے مختلف اضلاع میں آبادکاروں کے حملے جاری ہیں، جن میں جسمانی تشدد، گاڑیوں پر حملے، فلسطینی گھروں اور اراضی پر دھاوے، فائرنگ اور مقامی آبادی کو ہراساں کرنا اور خوف زدہ کرنا شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan