منگل کی شام القسام بریگیڈ کی جانب سے چار اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد سے مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کا حماس کے خلاف تاحال جاری ہے۔ عباس ملیشیا نے حماس کے مزید 54 رہنما اور کارکنوں کو اغوا کر لیا، جس کے ساتھ ہی گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 710 .ہو گئی ہے۔ القسام بریگیڈ کی جانب سے الخلیل اور رام اللہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف کامیاب آپریشن کے نام پر غیر آئینی فلسطینی صدر محمود عباس کی ملیشیا کا اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ الخلیل آپریشن کے بعد سے ملیشیا نے مغربی کنارے کے تمام اضلاع میں حماس کے رہنماؤں، کارکنوں اور حمایت کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ مہم شروع کر دی ہے مگر تاحال اسرائیلی فوج کے خلاف دلیرانہ کارروائی کرنے والے مجاہدین کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی، اسرائیلی فوج کی بلا معاوضہ خدمت فراہم کرنے والی عباس ملیشیا کی جانب سے گرفتار شدہ فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، دوسری جانب عباس ملیشیا کی عقوبت خانوں میں اسرائیلی سراغرساں ایجنسی کے تفتیش کاروں کی آمد کا انکشافات بھی سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق عباس ملیشیا کے ساتھ ساتھ اسرائیلی افسران بھی اغوا شدہ فلسطینیوں سے تفتیش کے عمل میں شریک ہیں۔