فلسطین کی آئینی حکومت کے وزیر برائے امور اسیران وصفی قبہا نے فتح کے رہنما ڈاکٹر نبیل شعت کے دورہ غزہ کو ’’دیر آید درست آید‘‘کا مصداق قرار دیا ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر نبیل شعت کا دورہ غزہ مثبت ہے- اس دورے سے حماس اور فتح کے درمیان برف پگھلے گی- ڈاکٹر نبیل شعت نے کہا کہ فتح کے رہنماؤں کو محصور اور اسرائیلی جارحیت سے متاثر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ کے دورے کرنے چاہیے تھے- ڈاکٹر نبیل شعت نے اگرچہ بہت دیر کی ہے تاہم ان کا اقدام فلسطینی مفاہمت کے لیے مثبت ثابت ہوگا- مغربی کنارے میں فتح کی نچلی سطح کی قیادت نے غزہ کے دورے کیے اور اسرائیل کو پیغام دیا کہ فلسطینی قوم ایک ہے- تاہم فتح کی اعلی قیادت پر قابض لوگوں کی ضد کی وجہ سے نبیل شعت کے مؤقف کو حمایت حاصل نہیں ہوگی-