اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی دھمکیوں کو صہیونی پریشانی کا اظہار قرار دیا ہے- القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی رہنماؤں کی دھمکیوں سے واضح ہوتا ہے کہ وہ پریشانی کا شکار ہیں- غزہ جنگ کے متعلق تمام جرائم دنیا کے سامنے کھل گئے ہیں- اسرائیلی رہنما دنیا کو گمراہ کرنے کے پریشانی کے عالم میں بڑبڑا رہے ہیں- ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی رہنماؤں نے غزہ جنگ میں شکست کا اعتراف کیا ہے- اسرائیلی قیادت نے اعتراف کیا کہ وہ غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکی- ابو عبیدہ نے واضح کیا کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیں گے- فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہے-