Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دنیا بھر کے ہزاروں باضمیر انسانوں نے اسرائیل کو عالم انسانیت کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔ریفرنڈم میں 99.5فیصد نتائج اسرائیل کی مخالفت میں موصول ہوئے۔

palestine_foundation_pakistan_plf-press-conference1

دنیا بھر کے ہزاروں باضمیر انسانوں نے اسرائیل کو عالم انسانیت کے لئے خطرہ قرار دے دیا،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ریفرنڈم ”اسرائیل عالم انسانیت کے لئے خطرہ”میں 99.5%نتائج برآمد ہونا عالمی استعمار امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے منہ پر طمانچہ ہے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین علامہ قاضی احمد نورانی ،(مرکزی رہنما PLF)علامہ آفتاب حیدر جعفری(مرکزی رہنماپی ایل ایف)،نسیم سحر(رہنما جمعیت علمائے پاکستان) ،آصف رضوی(رکن پی ایل ایف)،عبید نورانی (انجمن طلبہ اسلام صوبائی صدر)،فیصل شیخ(صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی)،عبد اللہ شجاعت(رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ)،بختاور شاہ(رہنما پختون ایس ایف)،علی رضا(صوبائی صدر آئی ایس او)،اور خلیل ستی (مرکزی رہنماایم ایس ایف۔ن)نے کراچی پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت اسرائیل عالم انسانیت کیلئے خطرہ ہے کہ عنوان سے ویب پولنگ اور جمعہ نماز کے بعد جامع مساجد پر ہونے والی ووٹنگ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی سترہ کروڑ عوام اسرائیل کے خلاف ہیں اور اسرائیل کو عالم انسانیت کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں ، ریفرنڈم میں ویب پولنگ میں 99.5%نتائج کے مطابق دنیا بھر سے ہزاروں با ضمیر افراد نے اسرائیل کو عالم انسانیت کے لئے خطرہ قرار دیا جبکہ 0.3%نتائج اسرائیل کی حمایت میں موصول ہوئے اور 0.2%نتائج کے مطابق معلوم نہیں کی رائے موصول ہوئی ۔واضح رہے کہ شہر کی مختلف جامع مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ہونے والی پولنگ میں چالیس ہزار سے زائد نمازیوں نے حصہ لیا اور سو فیصد نے اسرائیل کے خلاف پنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ،اور اسرائیل کو عالم انسانیت کے لئے خطرہ قرار دیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اپنے اس پلیٹ فارم پرملک کی تمام سیاسی ومذہبی اور طلبا تنظیموں کو اکٹھا کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی عوام کے دل اب بھی قبلہ اول اور فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور اپنے تمام داخلی مسائل کے باوجود آج بھی اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں ۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ ایک بنیادی مسئلہ ہے اور جس کی جڑیں پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں اور نہ فقط اسلامی ممالک بلکہ اب اس صف میں وہ بھی شامل ہیں جو کسی بھی سطح پر انسانیت کے نام پر فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی مخالفت کررہے ہیں ، 14مئی 1948 کوپیغمبروں کی سرزمین پر جس منظم سازش کے تحت برطانوی اور امریکی سامراج نے غاصب صہیونی ریاست کی بنیاد رکھی آج اس کے پورے ترسٹھ سال مکمل ہوگئے ہیں ، اسرائیل کے ناپاک وجود کی حفاظت اس کی توسیع اور صہیونی عزائم و نظریات کی تکمیل کیلئے جس طرح امریکا اور اس کے حواریوں نے عالم اسلام کو اپنے نرغے میں لیا ہے اس سے کوئی بچ نہیں سکا ہے ، عالم اسلام کے جس مسئلے کی بھی نشاندہی کی جائے اس کا سرا اسرائیل سے جاملتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان میں شامل تمام سیاسی و مذہبی و طلبہ تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کے تمام مسائل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے ۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ دنیا کے نقشے پر نظریات کی بنیاد پر بننے والے دو ہی ملک ہیں ایک اسرائیل اور دوسرا پاکستان اور آج پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کے غیور مسلمانوں کا دل قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے کس طرح دھڑکتا ہے ان کی انسانی و اخلاقی بنیادوں پر حمایت ہمارا شرعی فریضہ ہے ، آج پاکستان کے سترہ کروڑ عوام سے خوفزدہ مغربی طاقتوں نے پاکستان کو لسانی ، فرقہ وارانہ اور اقتصادی مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے تاکہ پاکستان اور یہاں کی غیور عوام کی توجہ فلسطین کے مسئلے سے ہٹا سکیں ، پاکستان کو سازش کے دلدل میں پھنسا کر اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ اور صہیونی آبادکاری و تعمیرات شروع کررکھی ہے ،
رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ملک کی طلباء تنظیموں بشمول پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان۔نواز،پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان،انجمن طلباء اسلام پاکستان،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان،،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ١٤ مئی غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے دن کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گااور اس حوالے سے ملک بھر میں بالخصوص اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی،اس حوالے سے اسلام آباد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیمیں اسلام آباد پریس کلب کے باہراسرائیل نامنظور اور امریکا مردہ باد احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا جبکہ کراچی
میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر بعد نماز جمعہ انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مسجد بیت المکرم گلشن اقبال سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بعد نماز جمعہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی،اسی طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام خوجہ مسجد کھارادر سمیت مختلف مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،جبکہ 15مئی بروز ہفتہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور تمام طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ اسرائیل نامنظور احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر کیا جائے گا جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما مظفر ہاشمی،قاضی احمد نورانی،علامہ آفتاب جعفری،اور دیگر خطاب کریں گے ،مہم کے آخری سلسلہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 16مئی کو یوم مردہ باد امریکا قرار دیتے ہوئے نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک امریکا مردہ باد ریلی نکالی جائے گی ۔
رہنماؤں نے آخر میں تمام الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے حضرات اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امید کرتے ہیں کہ میڈیا فلسطین کے مسئلہ کو اپنے اپنے ٹی وی چینلز اور اخبارات میں بھرپور اجاگر کرے گا تا کہ عوام الناس کے شعور میں مزید اضافہ ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan