Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دنیا اسرائیلی مفادات کے لیے فلسطینیوں سے منافقت کر رہی ہے: طاہرنونو

palestine_foundation_pakistan_taher-al-nunu-the-palestinian-governmente28099s-spokesman5

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت .حماس. نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں بمباری کی شدید مذمت کی ہے. فلسطینی حکومت کا کہنا ہے اسرائیل فلسطینیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے. غزہ میں ہفتے کے روز حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے ایک نیوزکانفرنس میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی. انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مکروہ چہرہ فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد پوری دنیا کے سامنے آ گیا تھا تاہم عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی کر رہی ہے. ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ دنیا مظلوم فلسطینی عوام اور قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ انصاف نہیں کر رہی.اسرائیلی مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ منافقت برتی جا رہی ہے. مظلوم بھی فلسطینی عوام ہیں اور دنیا کی طرف سے شرائط بھی انہی پرعائد کی جا رہی ہیں اور اسرائیل کو دنیا بھر میں ہر قسم کی آزادی حاصل ہے جبکہ غزہ کے شہریوں کو اپنے ہی گھروں سے باہر نکلنے پر بھی پابندی ہے. اسرائیل عالمی برادری کے سامنے بے گناہ فلسطینیوں پر مسلسل بمباری کر کے انہیں شہید اور ان کی املاک کو تباہ کر رہا ہے اور دنیا کو فلسطینیوں کی مظلومیت اور صیہونیوں کے مظالم نظر نہیں آتے. خیال رہے کہ اسرائیل نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب غزہ کے وسط اور جنوب میں اور مصر کے ساتھ سرحد تین الگ الگ حملے کیے، حملوں میں القسام بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر عیسیٰ البطران عرف ابو بلا شہید ہو گئے جبکہ دیگر دس افراد زخمی ہوئےجن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan