Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دحلان گروپ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، مغربی کنارے سے اسلحہ کا ایک اور ذخیرہ برآمد

palestine_foundation_pakistan_muhammad-dahlan-spokesman-for-the-central-committee-of-fatah-movement10

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنی جماعت “الفتح” کے باغی رہ نما محمد دحلان اور ان کے حامیوں سے اختلافات میں شدت آنے کے بعد باغی گروپ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے. عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں باغی گروپ کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے لیے چھاپے مارے ہیں تاہم فی الحال کوئی قابل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی.ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بلاطہ کے مقام سے اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے. یہ اسلحہ ایک ایسے وقت میں پکڑا گیا ہے جب فلسطینی اتھارٹی میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مصر میں مقیم فتح کے باغی گروہ کے سربراہ محمد دحلان محمود عباس اور فتح کے کئی دیگر رہ نماٶں کو قتل کرنا چاہتے ہیں. اس ضمن میں وہ فلسطینی جنگجوٶں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں. قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں بندوقیں، کلاشنکوفیں اور دیگر دستی ہتھیار شامل ہیں. خیال رہے محمد دحلان فتح کے سابق پولیس چیف رہ چکے ہیں. سنہ 2007ء میں انہوں نے غزہ میں حماس کی حکومت کے خلاف خانہ جنگی شروع کی تھی، تاہم حماس نے تمام باغیوں کوغزہ سے نکال باہر کیا تھا. گذشتہ تین ماہ سے صدر عباس اور دحلان کےدرمیان تَلخ بیانات کا تبادلہ ہوا ہے. دحلان کا کہنا ہےکہ وہ فلسطینی اتھارٹی میں محمود عباس اور سلام فیاض سے زیادہ اہم عہدوں کے حقدار ہیں جبکہ صدرمحمود عباس کا کہنا ہے کہ دحلان فتح کے درمیان پھوٹ پیدا کر کے ان کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں. دحلان اوراس کے گروپ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں صدرعباس نے خود کو لاحق خطرات کی بنا پر اپنا سیکیورٹی عملہ تبدیل کر لیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan