Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خلیج میں موساد کے دسیوں اہلکارایجنٹوں کی تربیت پر مامور ہیں: اسرائیلی اخبار

palestine_foundation_pakistan_european-suspects-11-involved-in-the-killing-of-hamas-leader-mahmoud-al-mabhouh

اسرائیل کے کثیر الاشاعتی عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریزرو فوج اور موساد کے سینکڑوں اہلکارخلیجی ممالک میں موجود ہیں جو مختلف مہمات میں مقامی افراد کوتربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مخصوص اہداف پر کام کر رہے ہیں۔

اخبار نے ہفتے کی اشاعت میں صفحہ اول پر شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ زیرو فوجی تربیبتی ورکشاپوں میں شرکت کرتے اور زیرتربیت ایجنٹوں کو مختلف مہمات سے متعلق طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہیں۔ اس دوران موساد کے اہلکار جن کی عمریں پچیس سال سے زائد ہیں خود کو جرمن، آسٹریلوی اور آئرش شہری ظاہر کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پرعبرانی کے بجائے انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی اہلکار اپنے ہاں زیرتربیت افراد سے ٹریننگ کے دوران انہیں تیل کے کنوؤں کے آس پاس خود کو محفوظ رکھنے کے طریقوں کے علاوہ ، گنجان آباد شہروں میں خود کو حساس اداروں کی نظروں سے محفوظ رکھنا، بقول ان کے دہشت گردوں پر حملوں، ان کے بارے میں معلومات کا حصول اور اسلحہ کے استعمال جیسی مشقیں بھی شامل ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ایجنٹ کئی مراحل میں اپنے ایجنٹوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ صہیونی اہلکاروں کے پاس موجود تربیتی لٹریچرعموماً عبرانی زبان میں ہوتا ہے تاہم اسے تربیت کے دوران انگریزی میں ترجمہ کر کے ٹرینیز کو دیا جاتا ہے تاکہ وہ بآسانی سمجھ سکیں۔

اس لٹریچر میں گھروں کے اندر گھسنے اورہدف کو ٹارگٹ کرنے، راہ چلتے فائرنگ کر کے ہدف حاصل کرنے ،سمندر میں کارروائی کرنے، فوج کے ساتھ جھڑپ کی صورت میں خود کو بچانے، فوجی کیمپوں میں داخل ہونے اور مختلف نوعیت کے اسلحہ کے استعمال کا طریقہ کار بیان کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں اور موساد کے اہلکاروں کے اسرائیل سے خلیجی ممالک میں سفر کی تفصیلات کے بارے میں اخبار لکھتا ہے کہ یہ اہلکار اسرائیل سے ترکی یا اردن کے راستے کم ازکم تین پروازوں کی تبدیلی کے بعد خلیجی ممالک میں داخل ہوتے ہیں، جہاں انہیں خود پربہت سے پابندیاں بھی عائد کرنا پڑتی ہیں۔ مثال کے طورپر وہ ٹیکسی کرائے پر نہیں لے سکتے۔

اخبار نے موساد کے اہلکاروں اور خلیج میں تربیت کے لیے متعین فوجیوں کی تصاویر اور ان کے یورپی نام بھی شائع کیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan