Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خان یونس میں اسرائیلی بمباری : چوبیس گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 04 ہو گئی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-martyr7

غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز خان یونس کے مقام پر بمباری میں القدس بریگیڈ کے زخمی رکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ہیں. جس کے بعد چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں صہیونی بمباری میں شہداء کی تعداد چار ہو گئی ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کی شام غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ایک اکیس سالہ رکن حاتم محمد بردویل شدید زخمی ہو گئے تھے، جو رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے.
ذرائع کے مطابق خان یونس میں القرارہ کے علاقے میں اسرائیلی توپ خانے سے کی گئی بمباری میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں جہاد اسلامی کے عسکری ونگ کے ارکان بھی شامل ہیں،انہی میں شہید ہونے والے حاتم محمد بردویل بھی تھے جنہیں علاج کے لیے فوری طور پرغزہ کے ناصر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکے.
اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے.قبل ازیں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے غزہ کے شمال میں بیت حانون میں جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک مرکز پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بمباری کی تھی جس سے القدس بریگیڈ کے دو ارکان حاتم صبری اور قاسم محمد کمال شنبازی جام شہادت نوش کر گئے تھے. ادھر جمعرات کے روز مغربی کنارے کے علاقے سلفیٹ میں ایک یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan