Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خان یونس، انتہاء پسند یہودیوں کا حملہ، 09 فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_israeli-tank1

مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی فوج اور انتہاء پسند یہودیوں کے حملوں میں 10 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں، خان یونس میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے شہر کے جنوبی گاؤں قصرہ پر حملہ کر دیا تو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے ضلع خان یونس میں گھس کر غارت گری کی۔ مغربی کنارے کے میڈیکل ذرائع کے مطابق گاؤں قصرہ پر حملے میں کم از کم 09 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں شدید اور درمیانے درجے کے زخمی شامل ہیں۔ صہیونیوں نے تشدد کے ساتھ ساتھ شہریوں پر فائرنگ بھی کرنا شروع کر دی تھی۔ شمالی مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے امور کے ذمہ دار غسان ڈگلس نے بتایا کہ یہودی بستی ’’یاش آد‘‘ سے درجنوں مسلح انتہاء پسندوں نے رات گئے گاؤں پر حملہ کیا اور مختلف فلسطینی خاندانوں کو گاؤں سے نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کے خلاف مزاحمت کرنے والے مقامی افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔ ڈگلس کے بہ قول اس موقع پر انتہاء پسندوں نے ایمبولینس سروس کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچنے سے روکے رکھا جس سے زخمیوں کی حالت مزید خطرناک ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی ضلع خان یونس کے مشرقی علاقے میں گھس کر غارت گری کی، اس آپریشن میں اسرائیلی فضائیہ نے بھی حصہ لیا، لڑاکا طیاروں اور زمینی فوج نے بیک وقت علاقے میں گھس گولہ باری شروع کر دی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق دو اسرائیلی بلڈوزر اور چار فوجی گاڑیاں منگل کی علی الصبح رفح کی مشرقی ’’صوفا‘‘ راہداری سے غزہ داخل ہوئیں اور مشرقی خان یونس کے علاقے بلدہ خزاعہ کا رخ کر لیا۔ بلدہ خزاعہ پر اس حملے میں ایک جانب فوج اہلکار فائرنگ کر رہے تھے تو دوسری جانب صہیونی لڑاکا طیارے بھی فضاؤں میں گھوم رہے تھے۔ غزہ کی سرحدی علاقوں میں اس طرح کی اسرائیلی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ غزہ کی پٹی کے شمال مشرقی علاقوں میں صہیونی غارت گری کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan