Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جنیوا کانفرنس فلسطینی اسیرات کے متعلق اہم تجاویز سامنے لائے گی: یورپین تنظیمیں

palestine_foundation_pakistan_palestinian-female-prisoner1

پہلی عالمی فلسطینی اسیران کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والی کانفرنس میں صہیونی عقوبت خانوں میں موجود فلسطینی اسیرات کی رہائی کے متعلق اہم تجاویز سامنے آئیں گی۔ ورلڈ ویمن ڈے کے موقع پر جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اپنی نوعیت کی منفرد کانفرنس میں شریک ’’یورپی تنظیموں کے نیٹ ورک برائے تحفظ حقوق فلسطینی اسیران‘‘ کے سربراہ محمد حمدان نے فلسطینی اسیرات کے معاملے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جیلوں میں قید یہ خواتین غیر انسانی سلوک کا شکار ہیں۔ آج (آٹھ مارچ) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری کو فلسطینی اسیرات کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔ حمدان کا کہنا تھا کہ جنیوا کی اس دو روزہ عالمی کانفرنس میں فلسطینی اسیرات کے اہم معاملے کو خصوصی اہیمت اور وقت دیا گیا ہے۔ اسرائیلی عقوبت خانوں میں 36 فلسطینی خواتین انتہائی ناگفتہ بہ صورتحال میں ہیں۔ تمام بنیادی سہولیات سے محروم ان خواتین کو عریاں تفتیش کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ ان کو علاج اور اہل خانہ کی ملاقات سے محروم رکھنے کے ساتھ ساتھ زندان خانوں میں قید تنہائی کی سزائیں بھی دی جا رہی ہیں۔ یورپی نیٹ ورک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی کانفرنس میں ان خواتین کی مصائب کو ختم کرنے کے لیے اہم تجاویز منظر عام پر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عورتوں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیمیں ان اسیرات کی رہائی کے لیے سرگرم ہو چکی ہیں۔ حمدان کا کہنا تھا کہ آج خواتین کے اس عالمی دن کے موقع پر فرانس کے دارالحکومت پیرس کے علاقے ’’سینٹ مائیکل‘‘ میں فلسطینی اسیرات سے اظہار یک جہتی میں نکالا جانے والا یہ مارچ یورپی معاشرے میں ان مظلوم خواتین کی رہائی کے لیے بیداری کی نئی لہر کا سبب بن جائے گا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 7000 سے زائد فلسطینی اسیران میں سے 36 اسیرہ خواتین بھی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔ صہیونی عدالتوں نے پانچ اسیرات کو عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے جن میں احلام تمیمی بھی شامل ہیں جنہیں 16 مرتبہ عمر قید دی گئی ہے۔ محض سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے گئے ان فلسطینی اسیران کے حق میں گیارہ مارچ کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پہلی عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا انتظام ’’یورپی نیٹ ورک برائے تحفظ حقوق فلسطینی اسیران‘‘ معروف تنظیم ’’UFree‘‘، سوئس تنظیم ’’حق سب کے لیے‘‘ اور ’’شمالی جنوب 21‘‘ نامی تنظیم نے کیا ہے۔ اس کانفرنس میں یورپی ممالک کے اراکین پارلیمان اور معروف شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔ یورپی نیٹ ورک کے سربراہ نے بتایا کہ اس کانفرنس میں ساری دنیا میں موجود فلسطینی اسیر مردوخواتین کے حقوق پر بات کی جائے گی، ان کی رہائی کے تمام قانونی اور سیاسی پہلوؤں کو زیر غور لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس عرب اور یورپی ممالک میں انسانی حقوق کی تنظیموں میں بیداری کے نتیجے میں منعقد ہو رہی ہے جس کے فلسطینی قیدیوں کے حالات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ خیال رہے کہ عالمی ویمن ڈے کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی اسرائیل سے تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan