Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کی یمنی صدر سے ٹیلیفون پربات چیت، اہم امور پر تبادلہ خیال

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-ali-abdullah-saleh-yemeni-president1

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے یمنی صدر علی عبداللہ الصالح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے. خالد مشعل نے یمنی صدر سے گفتگو میں فلسطین کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گفتگو کے دوران خالد مشعل نے فلسطینی جماعتوں کے درمیان قاہرہ کی ثالثی کے تحت مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا. اس کے علاوہ حماس کے راہنما نے یمنی صدر کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں پچھلے چار سال سے مسلط معاشی ناکہ بندی سے شہر کا نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے. دوسری جانب یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے خالد مشعل کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی اخلاقی سفارتی اور اقتصادی شعبے میں حمایت جاری رکھے گا. ان کا کہنا تھا کہ صنعاء فلسطین کی آزادی، بیت المقدس کےفلسطینی ریاست کے دارالحکومت بننے اور فلسطینیوں کے تمام سلب شدہ حقوق کی بحالی تک ہرممکن تعاون جاری رکھے گا. علی عبداللہ صالح کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی مسلح جدوجہد آزادی کو حق بجانب قرار دیتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا. خیال رہے کہ یمن ماضی میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے اور تمام فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کےلیے کوششیں کرتا رہا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan