اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس کو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے ساتھ ساتھ بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سے اسرائیل نے جون 2007ء سے مغربی کنارے میں اپنا نفوذ بڑھایا ہے مسلح مزاحمت کو مقبوضہ فلسطین کے رہائشیوں کے درمیان بڑی قبولیت حاصل ہوئی ہے۔ مشعل کا کہنا تھا کہ ’’مغربی کنارے میں مزاحمت کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے‘‘
ان کے بہ قول ’’ مغربی کنارے میں اسرائیل اور یہودی بستیوں کے خلاف مسلح جدوجہد شروع کر کے منظر نامہ تبدیل کیے بغیر ہمارے مسلمہ اصولوں کی حفاظت ممکن نہیں‘‘
انہوں نے فلسطینی انتظامیہ پر مغربی کنارے میں حماس کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا الزام بھی لگایا۔