فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعرا ت کے روز مقبوضہ فلسطین کے شہ حیفا میں اچانک بھڑک اٹھنے والی ہولناک آگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے افسوس کا اظہار کیا ہے. محمود عباس کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے ہفتے کو اپنے ایک برقی پیغام میں محمود عباس نے کہا کہ انہیں حیفا میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرا دکھ ہے. ان کا کہنا تھا کہ مشکل اس کی گھڑی میں فلسطینی اتھارٹی کا شہری دفاع کا عملہ اور فائر بریگیڈ آگ بجھانے کی کارروائی میں اسرائیل کےشانہ بشانہ رہے ہیں. فلسطینی اتھارٹی سے اس ضمن میں جتنی مدد درکار ہو گی فراہم کی جائے گی. دوسری جانب حیفا میں جمعرات کے روز لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جب کہ ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے. اسرئیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے. خیال رہے کہ جمعرات کے روز سہ پہر کو حیفا میں جبل کرمل کے قریب اچانک آگ بھڑ ک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں دامون جیل میں قید چالیس صہیونی قیدی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گئے تھے. آگ بجھانے کے لیے اسرائیلی حکومت نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی تھی.