Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حکومت مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کےتحفظ کویقینی بنائے گی: ھنیہ

ismail-haniya5 فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں مسحیی برادری کے”لاتین فرقے” کے راہنما سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسیحی فرقے کے نگراں پاپ جارج ھرنا نذیر سمیت دیگر افراد شریک تھے جبکہ وزیراعظم کے ساتھ وزارت خارجہ کے پراسیکیوٹر ڈاکٹر احمد یوسف، ڈاکٹر حسن ابو حشیش اور دیگر شریک ہوئے۔ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں غزہ کی داخلی صورت حال۔ معاشی ناکہ بندی اور علاقائی اور بین الاقومی سطح پرمسلم مسیحی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے عیسائی برادری کو مذہبی امور میں ہر قسم کی سہولت فراہم کی جاتی ہے عیسیائیوں کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وفد کے شرکاء نے غزہ میں اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کی حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کو فراہم کردہ سہولتوں پرحکومت کو شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan