Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

حکومت مسئلہ فلسطین کی حمایت میں سنجہدہ اقدامات کے لئے پر عزم ہے، القدس کانفرنس سے سینیٹر ظفر علی شاہ و دیگر کا خطاب

اسلام آباد: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر اور تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور یوم القدس کی حمایت میں القدس کانفرنس بعنوان ’’القدس امت مسلمہ کا مرکز و محور‘‘ کا انعقاد کیا گیا ، القدس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن

qi

اسلام آباد: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر اور تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور یوم القدس کی حمایت میں القدس کانفرنس بعنوان ’’القدس امت مسلمہ کا مرکز و محور‘‘ کا انعقاد کیا گیا ، القدس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی بھی خصوصی طور پر کانفرنس میں شریک ہوئے، جبکہ دیگر مقررین میں مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ محترمہ مشعال ملک، آزاد جموں کشمیر میں سوشل ڈیولپمنٹ کی وزیر محترمہ فرزانہ یعقوب اور جنرل حمید گل کے فرزند عبد اللہ گل بھی شریک ہوئے اور کانفرنس سے خطاب کیا۔
القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ حکومت مسئلہ فلسطین کے حل میں سنجیدہ اقدامات اور ہر ممکنہ تعاون کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو پاکستان کے عوام اور سیاسی حلقوں میں زندہ رکھنے کیلئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں، اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر کربلائی کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں حکومت پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن باہم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کریں گے جس میں دنیا بھر سے اور بالخصوص فلسطین سے نمائندہ شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی کاکہنا تھا کہ خطے میں موجود تمام تر مسائل کی اصل جڑ صیہونزم اورا س کی سرپرست ریاستیں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ ہے، ان کاکہنا تھا کہ پورا ایشیا آج صیہونی سازشوں شاخسانے میں الجھا ہوا ہے اور صیہونزم نہ صرف فلسطین پر غاصبانہ تسلط تک رکنا چاہتی ہے بلکہ صیہونزم کے عزائم میں پوری دنیا کے اندر صیہونی حکومت کا قیام عمل میں لانا ہے جو نہ صرف فلسطین اور ان کے عوم بلکہ پوری دنیا کے انسانوں یعنی انسانیت کے لئے خطرہ ہے، اس موقع پر انہوں نے کشمیری مجاہدین کی جد وجہد کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم دنیا کے تمام مظلومین کے ساتھ ہیں اور دنیا کے تمام ظالموں کے خلاف ہیں۔
کانفرنس سے مشعال ملک، فرزانہ یعقوب اور عبد اللہ گل نے بھی خطاب کیا اور فلسطین کی تحریک آزادی کی حمایت کرتے ہوئے دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس کے انعقاد کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیاکہ حکومت پاکستان القدس ڈے کو سرکاری حیثیت قرار دے اور حکومتی سطح پر فلسطینیوں سے حمایت کے لئے یوم القدس کو ریلیاں یا کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے۔

qi8

qi1

qi3

qi7

qi9

qi10

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan