مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں- حماس کے کسی کارکن کو اگر اسرائیل رہا کرتا ہے تو فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز اسے گرفتار کرلیتی ہیں- اگر فلسطینی سیکورٹی فورسز کسی کو رہا کرتی ہے تواسرائیلی فوج اسے گرفتار کرلیتی ہے- قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا، جو حال ہی میں عباس ملیشیا کی قید سے رہائی پا کر گھروں میں پہنچے تھے – دوسری جانب عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے گزشتہ دو روز میں حماس کے مزید چھ کارکنوں کو گرفتا رکرلیا- طولکرم سے تین ،قلقیلیہ سے دو اور الخلیل سے ایک کارکن کو گرفتار کیاگیا-