Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کے خلاف فتح کی ہرزہ سرائی پر محمود خطیب کی مذمت

mahmoud-khateeb اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن محمود خطیب نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف فتح کے رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی ہے- انہوں نے اسرائیلی جیل سے بیان میں کہاہے کہ حماس کے خلاف فتح کی مہم غیر اخلاقی ہے – یہ مہم بغض اور حسد پر مبنی ہے – فتح حماس کی ساکھ خراب کرنا چاہتی ہے – فتح کی مہم ان جرائم پر پردہ پوشی کی کوشش ہے جو فلسطینی اتھارٹی نے گولڈ سٹون رپورٹ کے حوالے سے کئے ہیں-گولڈ سٹون رپورٹ پر فلسطینی اتھارٹی نے ذلت آمیز موقف اختیار کیا لیکن فلسطینی عوام کے دباؤ پر اسے اپنے موقف سے دستبردار ہونا پڑا – بیت لحم سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن محمد دحلان کے ان بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جن میں کہا گیا تھا کہ حماس نے مذاکرات کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے- محمود خطیب نے کہا کہ اس طرح کے بیانات دینے والے خود مصالحت نہیں چاہتے – ان بیانات سے مذاکرات میں ان کی عدم سنجیدگی کا اظہار ہوتاہے- محمود خطیب نے حماس کے موقف کو سراہا جو فلسطینی مصالحت کے لئے کوشاں ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan