عباس ملیشیا کی جانب سے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنان کو اغوا کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں- گزشتہ دو روز میں نابلس اور طولکرم سے حماس کے تیرہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا- گرفتارافراد میں طولکرم کی دیر غصون بلدیہ کے چیئرمین، طولکرم کے ارکان پارلیمنٹ کے دفتر کے ڈائریکٹر اور یونیورسٹی کے ایک طالب علم بھی شامل ہیں-