Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کے تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں:ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister10

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس کے فلسطین کی تمام سیاسی، مذہبی اور عسکری تنظیموں کے ساتھ تزویراتی تعلقات قائم ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار مختلف تنظیموں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا. پیر کے روز ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل ابو عوض النیوب کی قیادت میں تنظیم کے ایک سرکردہ وفد نے وزیراعظم ہاٶس میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی. وفد سے گفتگو میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی، فلسطینی جماعتوں کے درمیان جاری مصالحتی کوششوں اور حماس کے دیگر تنظیموں کے ساتھ تعلقات جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کی ضرورت پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ حماس کے دیگر تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں،ان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا. دریں اثنا انڈونیشیا سے آئے ڈاکٹرز کے ایک وفد نے بھی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی. ملاقات میں انڈونیشیا کی طرف سے شمالی غزہ میں ایک اسپتال کے قیام کے منصوبے کو سراہا. اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے کے لیے انڈونیشیا کے عوام اور حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan