Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی طرف سے یوکرینی سفیر کے بیان کی مذمت

حماس کے سیاسی اور سفارتی شعبے کے سربراہ باسم نعیم  نے یوکرین کے سفیر کی طرف سے حماس کو دہشت گرد قرار دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے’ اسرائیلی قابض فوج ستر سال سے  زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے اور انہیں بے گھر کر رہی ہے مگراس کے باوجود دہشت گردی کا الزام حماس اور فلسطینیوں پر لگادیا جاتا ہے۔ یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

واضح رہے حماس کی سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے گزشتہ روز روس کا دورہ کیا اور ماسکو میں روسی وزیر خارجہ  سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔  اس موقع پر روسی وزارت خارجہ کے دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اسرائیل میں یوکرین کے سفیر نے ماسکو میں حماس کی اس اعلیٰ سطح کی ملاقات کے بعد ہی حماس کے خلاف یہ بیان دیا ہے۔ حماس کے سیاسی و سفارتی شعبے کے سربراہ باسم نعیم نے کہا ‘ اسرائیلی چوبیس گھنٹے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہوتا ہے، بین الاقوامی  قوانین کی خلاف ورزیاں کرتا ہے ۔ انسانی حقوق کی بد ترین پامالیاں کرتا ہے لیکن اس کے بارے میں بات نہیں کی جاتی ہے۔ یہ بڑی افسوسناک بات ہے۔ اس کے مقابلے میں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا اور جدوجہد دہشت گردی کیسے ہو سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan