Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے ڈاکٹرغزال کی فوری رہائی کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_dr-mohammed-ghazal-the-prominent-hamas-leader-in-the-west-bank

اسلامی تحریک مزاحمت – حماس- نے بدھ کے روز مغربی کنارے میں محمود عباس کے زیر کمانڈ عباس ملیشیا کے ہاتھوں تنظیم کے راہنما ڈاکٹر محمد غزال کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کے روز دمشق میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے راہنما کی جان کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام ترذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد ہو گی۔ حماس نے ڈاکٹرغزال سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرغزال کی گرفتاری سیاسی جرم ہے جس سے فلسطینی اتھارٹی کے قابض صہیونی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ، مجاہدین اور حماس کے راہنماؤں کے خلاف جنگ میں عباس ملیشیا کا کردار کھل کرسامنے آ گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی اور پارٹی کی بنیادوں پر حماس کے راہنماؤں کی گرفتاریاں نہایت افسوسناک اور محمود عباس کے حماس کے ساتھ مفاہمت کے دعوؤں کی قلعی کھول رہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے فلسطینی اتھارٹی کی قومی مفاہمت کی پالیسی کی حقیقت کھل کر سامنے آ رہی اور واضح ہو گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی قومی مفاہمت میں سنجیدہ نہیں بلکہ اس میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

حماس نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس سمیت دیگر جماعتوں کے راہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی پالیسی ترک کرے اور اب تک جتنے بھی افراد رام اللہ کی جیلوں میں قید کیے گئے ہیں ان کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan