Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

حماس نے فلسطین کے معاملے میں پاکستان سے عالمی سطح پر کردار بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے نام ایک اہم سفارتی مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے قبل فلسطین کی سنگین اور بحرانی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان سے جرأت مندانہ اور فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

حماس کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ فلسطین اس وقت ایک انتہائی حساس اور تاریخ ساز موڑ سے گزر رہے ہیں۔ اسرائیلی کارروائیوں اور مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے فلسطین کی جغرافیائی، آبادیاتی اور سیاسی صورتحال کو مستقل طور پر بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے فلسطینیوں کا حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کا قیام خطرے میں پڑ چکا ہے۔

مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت پیس کونسل کی جانب سے پیش کردہ روڈ میپ اور جنگ بندی کی کوششوں کو تعمیری اور مثبت جذبے کے ساتھ قبول کیا، تاہم اسرائیلی غاصبانہ نظام کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں اور پابندیاں ان امن کوششوں اور معاہدوں کی بقا کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں۔

خط کے متن کے مطابق غزہ میں تباہی، نقل مکانی اور انسانی بحران کے باوجود امدادی رسائی پر پابندیاں برقرار ہیں، جبکہ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں بستیوں کی توسیع اور الحاق کے عمل میں بے پناہ تیزی لائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر خلیل الحیۃ کا مزید کہنا تھا کہ حماس ان واقعات کو عارضی بحران نہیں بلکہ فلسطینی وجود کو مٹانے کا منصوبہ سمجھتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے رہنما حماس کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے ایک تفصیلی ’سیاسی بریفنگ یادداشت‘ بھی منسلک کی گئی ہے تاکہ پاکستانی قیادت کو صورتحال کے تمام پہلوؤں سے آگاہ رکھا جا سکے۔ خط میں پاکستان کے روایتی، غیر متزلزل اور جرأت مندانہ مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر پاکستان، القدس الشریف کو دارالحکومت بناتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے لیے اپنی عالمی آواز بلند کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan