Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس نے اسیر اسرائیلی فوجی کے بارے میں کارٹون فلم جاری کر دی

palestine_foundation_pakistan_gilad-shalit-israeli-soldier-was-captured-in-a-cross-border-operation-by-palestinian-fighters-in-2006

اسلامی تحریک مزاحمت – حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے اپنے فوجی گیلاد شالیت کے بدلے فلسطینی اسیروں کی رہائی کے معاہدے میں ٹال مٹول سے کام لیا تو اسیر فوجی کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو گا جو لبنان میں لاپتا صہیونی پائیلٹ کے ساتھ ہوا۔

اتوار کے روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی تین منٹ دورانیے کی اس کارٹون فلم میں اسیر فوجی گیلاد شالیت کے والد کو وقت کے ساتھ بوڑھا ہوتے دکھایا گیا ہے۔ شالیت کا والد شہر کی خالی گلیوں میں سے گذرتا ہے جہاں بڑے اشتہاری بل بورڈز پر اسرائیل کی سابقہ اور مستقبل کی سیاسی قیادت کے شالیت کی رہائی سے متعلق وعدے درج ہیں۔

کارٹون فلم کے آخر میں گیلاد شالیت کی لاش قیدیوں کے تبادلے میں اس کے والد نوام شالیت کے حوالے کرنے کا منظر ہے، جس کے فورا بعد انہیں خواب سے بیدار ہوتا دکھایا گیا ہے اور وہ ہڑ بڑا کر اٹھتے ہوئے کہتا ہے کہ اب بھی میرے بیٹے کی زندہ رہائی کا وقت گذرا نہیں۔

ویڈیو کارٹون فلم میں سے ہم آہنگ آواز میں انتباہ کیا گیا ہے کہ “شالیت کا انجام بھی رون آرڈ نامی اسرائیلی ہواباز جیسا ہو گا کہ جو سنہ 1996ء میں لبنان پر ایک فضائی کارروائی کے بعد سے لاپتہ ہے۔”

عزالدین القسام بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ شالیت کی قمیت بہت زیادہ ہے، اسرائیل کو یہ جلد یا بدیر ادا کرنا ہو گی۔ تنظیم نے کارٹون فلم کے ذریعے شالیت کے والدین کو امید کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا فلسطینی اسیروں کے بدلے اب بھی زندہ رہا ہو سکتا ہے۔

اگر صہیونی معاشرہ شالیت کی بخریت واپسی چاہتا ہے تو ان کی حکومت کو فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی قمیت ادا کرنا ہو گی۔

حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مصر اور جرمن مذاکرات کار کی جانب سے شالیت کے بدلے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کو تاراج کر رہا ہے۔

ادھر اسرائیل نے عزالدین القسام بریگیڈ کی حالیہ ویڈیو کو قابل افسوس اقدام قرار دیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد اسرائیلی قیادت کی اس پیشکش کو خراب کرنا ہے کہ جرمن مذاکرات کار کے ذریعے حماس تک پہنچائی گئی۔

اسرائیلی حکومت کے بہ قول دونوں اطراف کی تیارکردہ تجویز پر عمل درآمد سے شالیت کی بخریت واپسی یقینی ہونا تھی۔

تیئس سالہ اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو حماس اور دو دوسری کم معروف مزاحمتی تنظمیوں نے ایک ہلاکت خیز سرحدی پار چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کر لیا تھا۔ اسے حماس کے زیر نگین غزہ کی پٹی میں کسی خفیہ مقام پر رکھا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan