Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس قیدیوں کی آزادی تک شالیت کی رہائی ممکن نہیں: مشعل

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas55

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی بلاک کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس کی زیرحراست اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک نیتن یاھو ہمارا مبنی بر انصاف مطالبہ مان نہیں لیتا۔ دشمن کے فوجی اس وقت تک ہماری قید میں رہیں گے جب تک ہمارے اسیران کو نہیں چھوڑ دیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فریڈم فلوٹیلا پر حملے کا مزا چکھ چکا ہے اور اب شالیت کا سہارا لے کر بین الاقوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حماس کے رہنما نے کہا کہ ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ اسرائیل کو دیا جانے والا موہوم بین الاقوامی اعتراف کیونکر چھینا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے فتح کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی قیادت کو جان لینا چاہئے کہ دنیا کے اسرائیل کے خلاف غضب کے بعد وہ زیادہ دیر اسرائیل سے دوستی نہیں نبھا سکتے۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور عرب دنیا میں سرکاری سطح پر غفلت کی وجہ سے القدس کو خطرہ لاحق ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور اس کے حل کے لیے فی الفور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
مشعل نے اہل سلوان کو دشمن فوج سے معرکہ آرائی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم القدس کے قبائل اور سرداروں کو اپنی قومی شناخت کے تحفظ پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ اللہ کی قسم! اسرائیلی زوال کا کاوئنٹ ڈاون شروع ہو چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan